International

امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا، صدر ٹرمپ

امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری ہدایت پر امریکی فوج اور نائیجیریا کی مسلح افواج نے دہشت گرد کو ہلاک کیا، بلال ال - منوکی عالمی سطح پر داعش کا دوسرا کمانڈر تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ بلال ال - منوکی اب افریقا کے لوگوں کو دہشت زدہ نہیں کرے گا، وہ امریکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مدد نہیں کر سکے گا۔ امریکی صدر کے مطابق اس کارروائی کے بعد داعش کی عالمی سطح پر کارروائیاں بہت کم ہو گئی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments