International

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر چار ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر چار ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کی طرف داغے گئے چار خودکش ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون خطے میں بحری آمد و رفت کے لیے فوری نوعیت کا خطرہ تھے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے مزید حملوں کو روکنے کے لیے گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی کارروائیوں کو بلاجواز اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے سینٹکام نے یہ بھی کہا کہ امریکی افواج بدستور چوکس ہیں اور اپنے دفاع کے لیے جوابی کارروائیاں کریں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments