International

امریکی دفاعی وزیر سے صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت کا سوال پوچھ لیا گیا

امریکی دفاعی وزیر سے صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت کا سوال پوچھ لیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’ذہنی حالت‘ پر کانگریس میں سخت سوالات اٹھا دیے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ رکن سارہ جیکبز نے سماعت کے دوران پوچھا کہ کیا ٹرمپ ملک کی قیادت کے لیے ذہنی طور پر مستحکم ہیں؟ اس پر ہیگسیتھ نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے سابق صدر جو بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ صدر کے خلاف اس نوعیت کی بات نہیں کریں گے۔ بعد ازاں اُنہوں نے ٹرمپ کو ’بہترین سپہ سالار‘ قرار دیا۔ دوسری جانب کانگریس میں 2027ء کے دفاعی بجٹ پر بھی بحث ہوئی جس میں 1.5 ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ بجٹ فوجی طاقت بڑھانے، جدید ہتھیاروں کی تیاری اور اہلکاروں کی فلاح کے لیے اہم ہوگا جبکہ جونیئر اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کے غیر ذمہ درانہ بیانات اور سوشل میڈیا پیغامات نے کافی شہرت حاصل کی تھی، ایک بیان میں اُنہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو ’پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے۔‘ اس کے علاوہ ایک متنازع تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے خود کو روحانی پیشوا کے طور پر دکھایا تھا، اس تصویر پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments