International

امریکی بحریہ نے ناکہ بندی جاری رکھی تو بحیرۂ احمر کو بند کر دیں گے: ایرانی فوج

امریکی بحریہ نے ناکہ بندی جاری رکھی تو بحیرۂ احمر کو بند کر دیں گے: ایرانی فوج

ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ’اگر امریکہ کی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو وہ بحیرۂ احمر، خلیج عرب اور بحیرۂ عمان کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بند کر دے گا۔‘ یہ بیان ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کی جانب سے ایرانی سرکاری ٹی وی پر بدھ کو نشر کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر امریکہ اپنی ناکہ بندی جاری رکھتا ہے اور ایران کے تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے عدم تحفظ پیدا کرتا ہے تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ابتدا سمجھا جائے گا۔‘ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ’ایران کی طاقتور مسلح افواج خلیجِ عرب، بحیرۂ عمان اور بحیرۂ احمر میں کسی قسم کی درآمدات یا برآمدات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments