International

امریکی بحریہ نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر روک لیا

امریکی بحریہ نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر روک لیا

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس رافیل پیرالٹا نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی اسٹریم کو روک لیا۔ سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ٹینکر نے ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔ میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم خام تیل بردار جہاز ہے جو ایرانی پرچم کے تحت چل رہا ہے اور آخری بار 13 روز قبل آبنائے ملاکا میں دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل امریکا پر کھلے سمندر میں قذاقی اور مسلح ڈکیتی کا الزام عائد کیا تھا، جب امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران سے منسلک 2 دیگر آئل ٹینکرز میجسٹک ایکس اور ٹیفانی کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments