امریکی انتظامیہ نے اسرائیل میں صدر نیتن یاہو کے حریفوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکام مبینہ طور پر اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیل میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو سیاسی طور پر سخت ٹائم دے سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ کے لوگوں نے حال ہی میں اسرائیلی اپوریشن کی شخصیات کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے رسائی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مستقبل کے انتخابات میں نیتن یاہو کی جگہ لینے والے سرکردہ امیدواروں میں سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ اور سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزن کوٹ شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ سارا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ کے اندر اسرائیلی حکومت کی حوالے سے مایوسی دیکھی گئی۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد بعض اسرائیلی وزراء کی جانب سے امریکی انتظامیہ پر تنقید کا جواب دیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی۔ جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہوں اور حقائق جانے۔ علاوہ ازیں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حال ہی میں ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اور اسرائیل لبنان جنگ بندی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے لیے سخت جملے استعمال کر چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع