ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکی عوام کے خلاف کوئی دشمنی نہیں رکھتا۔ خط میں کہا گیا کہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا تاریخی حقائق کے منافی ہے، یہ موجودہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملہ درحقیقت ایرانی عوام کو نشانہ بنانا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایسے اقدامات کے اثرات ایران کی سرحدوں سے آگے تک پھیل جاتے ہیں، ایران انسانی تاریخ کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، ایران نے جدید تاریخ میں کبھی بھی جارحیت یا تسلط پسندی کا انتخاب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، ایران نے مسلط کی گئی جنگوں کا بہادری سے جواب ضرور دیا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا طاقتور قوتوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا نتیجہ ہے، ان طاقتوں کا مقصد اسلحہ کی صنعت جاری رکھنا اور اسٹریٹجک منڈیوں پر کنٹرول قائم رکھنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع