International

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 10 فیصد عالمی ٹیرف کالعدم قرار دے دیا

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 10 فیصد عالمی ٹیرف کالعدم قرار دے دیا

امریکا کی تجارتی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے 10 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے یہ فیصلہ ان چھوٹے کاروباروں کے حق میں دیا ہے جنہوں نے فروری میں نافذ کیے گئے ٹیرف کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے 2-1 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 1974ء کے تجارتی قانون کے تحت ایسے وسیع پیمانے پر محصولات لگانے کا جواز موجود نہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکا کو 1.2 کھرب ڈالرز کے تجارتی خسارے اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے اس لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جس قانون کا سہارا لیا، وہ اس نوعیت کے تجارتی خسارے پر لاگو نہیں ہوتا۔ عدالتی ریمارکس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق درخواست گزار، کھلونوں کی کمپنی کے سربراہ جے فورمین نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی محصولات سے کاروبار، عالمی سپلائی نظام اور صارفین متاثر ہو رہے تھے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے کاروباری اداروں کو استحکام اور واضح سمت ملے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments