International

امریکانے25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا

امریکانے25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگادیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد جوابی ٹیرف لگادیا۔ ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں خطاب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرتا ہو، کوئی ملک چاہتا ہو کہ ٹیرف ریٹ صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا پر49، جنوبی افریقا پر30، انڈونیشیا پر 32، برازیل پر 10، سنگاپور پر 10 فیصد ٹیرف لگادیا۔ امریکی صدر نے چین پر 34فیصد، جاپان پر 24 فیصد و یتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments