International

امریکا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے، چین نے خبردار کردیا

امریکا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے، چین نے خبردار کردیا

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ اسے محدود کرنے کی امریکی کوششیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں بھی نہیں ہیں۔ امریکا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پین گیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفاد پر ہونی چاہیے، نہ کہ زیرو سم پالیسی پر۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے چین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گی اور اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں شامل ہے اور اسے ”ریڈ لائن”قرار دیا گیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایک چین پالیسی اور دوطرفہ مشترکہ معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے فوری طور پر باز رہنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے پیسیفک ڈیٹرنس انیشی ایٹو کے لیے 2027 کے بجٹ میں تقریباً 11.7 ارب ڈالر مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جسے چین نے خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments