International

امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، ایران

امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، ایران

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، ایران نے چینی صدرشی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے معاہدے کے لیے چین کو ضامن بنانے کی تجویز بھی دے دی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں، قطر سمیت دیگر ممالک بھی فریقین سے رابطے میں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments