امریکا نے بحر ہند سے ایران سے منسلک اسکائی ویو نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے اسکائی ویو ٹینکر پر ایرانی تیل کی نقل و حمل کرنے پر مارچ میں پابندی عائد کی تھی۔ ممکنہ طور پر ٹینکر پر فروری میں ایران کے جزیرے خارگ سے10 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لادا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکسچینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔ ان اقدامات سے ایران کیلئے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیرقانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ