International

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکرز کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکرز کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی آئل ٹینکروں کو عالمی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے رہا ہے تاکہ عالمی رسد کو برقرار رکھا جا سکے۔ براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی جہاز پہلے ہی باہر نکل رہے ہیں اور ہم نے اسے باقی دنیا کو سپلائی کرنے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مزید جہاز آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں جن میں بھارت اور چین کے بحری جہاز بھی شامل ہیں اب جہازوں کی ٹریفک بڑھنا شروع ہونا چاہیے۔ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد ایران کی بحریہ اور اس کی سرحدوں سے باہر پاور پروجیکٹ کرنے کی صلاحیت سمیت اس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا۔ برطانیہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے 53 ملین پاؤنڈ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھ رہی ہیں، ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مزید نہیں پھیلنے دیں گے، تین ہفتے کے بعد 3 ماہ کے لیے برطانیہ میں تیل کی قیمتیں فکس کر دیں گے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، لیکن وہ ایک قابل عمل منصوبے پر سمندری آمد و رفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن یہ نیٹو مشن نہیں ہوگا، مسئلے کے تیز حل کے لیے اقدامات کریں گے، جنگ کے بعد ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments