امریکا نے ایران سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز اسرائیل کو دکھانے سے انکار کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز دکھانےکی درخواست تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا۔ امریکی حکام نے اسرائیل کو مکمل بریفنگ دی اور دستاویز تک رسائی نہیں دی تاہم ایران سے متعلق امریکی معاہدے پر اسرائیل کو آگاہ رکھا گیا مگر متن شیئر نہیں کیا گیا۔ صدر ٹرمپ یواےای کے صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایران مذاکرات مکمل کرکےنارمل ریاست بننا چاہتا ہے ایران کیساتھ معاہدے کا متن سرکاری طورپر جاری کریں گے بہت جلد ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ سامنے لاؤں گا۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا نے اتوار کو معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں، اس معاہدے کا متن رواں ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ جے ڈی وینس نے بتایا کہ معاہدے پر امریکا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میں نے دستخط کیے، جب کہ ایران کی جانب سے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے دستخط کیے۔ جے ڈی وینس نے یہ بھی بتایا کہ امریکا اب ایرانی حکام سے براہ راست بات کر رہا ہے۔ امریکی نائب صدر نے پیر کے روز سی این این کے میزبان جیک ٹیپر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت تقریباً ’’ڈیڑھ صفحے‘‘ پر مشتمل ایک عمومی نوعیت کی دستاویز ہے۔ وینس نے مزید کہا کہ معاہدے کی بہت سی تفصیلات آئندہ مذاکرات کے دوران طے کی جائیں گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع