International

امریکا نے ایران پر تیل کی پابندیوں میں جزوی نرمی کر دی

امریکا نے ایران پر تیل کی پابندیوں میں جزوی نرمی کر دی

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد بعض پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے 60 روزہ خصوصی اجازت نامہ (ویور) جاری کیا، جس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اقدام 17 جون کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والی 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز رہے ہیں اور مفاہمتی یادداشت کی متعدد شقوں پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمد و رفت یقینی بنانے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس عارضی لائسنس کی مدت 21 اگست تک ہو گی، تاہم اس میں شمالی کوریا، کیوبا یا روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقوں سے متعلق پابندیوں میں کوئی نرمی شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزر لینڈ کے مقام برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مذاکرات میں شامل ثالثوں نے بھی ابتدائی دور کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے لیے تہران سے اپنے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی نگرانی بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران مسلسل اس الزام کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے اور اس کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن اور شہری مقاصد کے لیے ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مذاکرات میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی نئی یقین دہانی یا وعدہ نہیں کیا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مستقبل میں وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو جائے گا تاکہ اس کے جوہری پروگرام کی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ پابندیوں میں نرمی کے اعلان سے قبل آبنائے ہرمز میں تیل اور گیس بردار جہازوں کی آمد و رفت میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments