International

امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے

امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ایران کیخلاف کارروائی تجارتی جہازوں کو آبی گزرگاہ میں نشانہ بنانے پر کی گئی ہے، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تجارتی جہازوں پر حملے کیے تھے۔ سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیاں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں، حملوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد آئندہ حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔ امریئکی حکام کے مطابق ایران کی کارروائیاں بلااشتعال، خطرناک اور بین الاقوامی سمندری سلامتی کیلئے سنگین خطرہ تھیں دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سیریک، جزیرہ قشم اور بندر عباس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments