ایران امریکا امن ڈیل پر دسختط سے پہلے ہی جمعے کو امریکا نے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کر دی۔ ایرانی خام تیل لے جانے والا تیسرا ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کے دائرے سے نکل گیا۔ تیل بردار جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ٹینکرز ٹریکرز نے امریکی سمندری ناکہ بندی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔ ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی (NITC) کے کم از کم 2 وی ایل سی سی (بہت بڑے خام تیل بردار) سپر ٹینکرز، ڈیونا اور ہیرو 2، امریکی بحری ناکہ بندی کے دائرے سے باہر نکل گئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق ان دونوں جہازوں میں مجموعی طور پر تقریباً 38 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل موجود ہے۔ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کا ایک تیسرا ٹینکر بھی ناکہ بندی کی لائن عبور کر چکا ہے، جس میں 10 لاکھ بیرل خام ایرانی تیل موجود ہے۔ ایران امریکا ڈیل سے متعلق اپنی رپورٹ میں برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران تیل اور ایندھن کی فروخت فوری بحال کر سکے گا، پابندیوں میں رعایت بینکاری، ٹرانسپورٹ اور انشورنس خدمات پر بھی لاگو ہو گی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سہولت ایران کی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہو گی، امریکا اور ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کا نجی سرمایہ کاری فنڈ شامل ہو گا، 150 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کی یقین دہانی پہلے ہی ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ماہ سے امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہ کی طرف آنے جانے والے جہازوں کو روک رہی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع