امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق پابندیاں ایرانی وزارتِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی افواج کو اسلحے کی خریداری میں معاونت پر عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے، اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملاً موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو اس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع