International

امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے، امریکی وزیر خزانہ

امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ سے ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا‏۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی، پہلی بار ایران نےجوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے، ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments