International

امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں، ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر کا تیل پار کرانے میں مدد دی۔ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے ان بینکوں پر پابندیاں عائد کر دے گا جو ان چینی ریفائنریز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو اپنے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے نکلوانے کے لیے ٹول ادا کر رہی ہیں۔ امریکا میں غیر قانونی اثاثوں کے کنٹرول کے محکمے Ofac نے بھی ایرانی حکومت کو ٹول ادا کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے۔ اوفیک کے مطابق چینی صوبے شنڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments