امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 12 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جو سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثے دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع