امریکا میں ایران جنگ کے معاملے پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا، ڈیموکریٹ رہنما اور سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنگ کو غیر قانونی اور مہنگی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ امریکی عوام کو بغیر کسی واضح مقصد اور حکمتِ عملی کے ایک غیر قانونی جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیموکریٹس اس ہفتے وار پاورز ریزولوشن پر ساتویں بار ووٹنگ کرائیں گے تاکہ ایران کے خلاف کارروائیوں سے امریکی فوج کو واپس بلایا جا سکے۔ اپنے بیان میں شومر نے کہا کہ مہنگائی اور موجودہ افراتفری ختم کرنے کا بہترین طریقہ اس غیر قانونی جنگ کا خاتمہ ہے، اگر ریپبلکنز نے ہماری قرارداد کی مخالفت کی تو وہ ٹرمپ کی جنگ کی ذمے داری بھی اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت وار پاورز ریزولوشن صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر طویل جنگ جاری رکھنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، جس کے مطابق 60 روز بعد کانگریس کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے اس قرارداد کو کئی بار منظور کرانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں کیونکہ کانگریس میں ریپبلکنز اکثریت میں ہیں اور ووٹنگ اکثر جماعتی بنیادوں پر تقسیم ہو جاتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی