International

امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی

امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا دعوی جھوٹا ہے۔ یہ لوگ اس درجہ گرچکے ہیں کہ جھوٹ بول کر قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیت اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments