امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں فضائیہ کا بی ففٹی ٹو بمبار طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ روسی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بوئنگ کمپنی کے بی ففٹی ٹو طیارے میں عام طور پر پانچ اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہوتا ہے۔ بدقسمت طیارے کے عملے سے متعلق فوری اطلاعات نہیں مل سکی۔ تاہم ایڈورڈز ایئرفورس بیس کے قریب پیش آئے حادثے کے مقام اور وہاں سے اٹھتے دھوئیں کی بنیاد پر عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں کچھ نہیں بچا۔ فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا طیارے میں بم بھی موجود تھے یا نہیں۔ انیس سو پچپن سے زیر استعمال یہ طیارہ روایتی اور نیوکلیئر دونوں ہی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع