امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مدد کے لیے اب نہیں آئے گا خود لڑنا سیکھو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر برطانیہ سمیت ممالک کو تنبیہ کی کہ آبنائے ہرمز جاکر ایندھن لو، امریکا سے ایندھن خریدو یا ہمت کرکے خود آبنائے ہرمز جاکر حاصل کرو۔ انہوں نے لکھا کہ اتحادیوں نے مشکل وقت میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم انہیں نہیں لگتا کہ تہران کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر تقریباً سات ممالک سے بات چیت کر رہا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس اہم سمندری راستے کی حفاظت میں کردار ادا کریں۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل بھی اس مقصد کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ اگر نیٹو ممالک نے اس مسئلے میں تعاون نہ کیا تو اس اتحاد کا مستقبل بہت خراب ہو سکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع