ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ امریکا کی نام نہاد بحری ناکہ بندی کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں تضادات کا مجموعہ ہیں ان کے ٹوئٹس کی کوئی حیثیت نہیں ایران کا جواب لفظوں میں نہیں عمل سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے دوران تیل کی برآمدات میں 2 سے 3 گنا اضافہ ایران کی فتح کا ثبوت ہے۔ محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ کسی کی ہرزہ سرائی سے عظیم قوم کے وقار کو آنچ نہیں آسکتی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، وہ 47 سالوں میں ہونے والے قتل کے جرائم سے نہیں بچ سکے گا۔ وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب کے دوران امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے، ہمیں دن کے آخر تک آبی گزرگاہ کی صورتحال پر معلومات حاصل ہوں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، ہم نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا، تہران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ہم اب بھی ایرانیوں سے بات کر رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی