واشنگٹن/تہران (12 جولائی 2026): امریکا نے ایران کے خلاف رواں ہفتے تیسری فضائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائی امریکی وقت کے مطابق شام 7:15 بجے شروع کی گئی۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں قبرص کے پرچم بردار ایک کنٹینر جہاز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتا ہو گیا، جب کہ جہاز میں آگ لگنے سے انجن روم کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دوبارہ عمل نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی کارروائی کا مقصد ایران کی بحری حملوں کی صلاحیت کو کمزور کرنا اور تجارتی جہازوں اور ملاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ امریکی حملوں میں صوبہ بوشہر کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق بوشہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 12 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں بندر دیر میں 5، عسلویہ میں 4 اور بوشہر شہر میں 3 دھماکے شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر کے علاقے ریشہ میں فوجی بیرکوں اور بندر دیر میں ایک فوجی چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ شہر کنگان میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مزید برآں جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر جاسک میں 10 سے زائد دھماکوں، چابہار کے قریب 2 دھماکوں اور جزیرہ قشم پر بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی فوجی کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ نئے حملوں کا مقصد ’آبنائے ہرمز میں ایک اور تجارتی جہاز پر حملے کے بعد ایرانی افواج کو جواب دہ ٹھہرانا تھا۔‘ سینٹ کام کے مطابق ’امریکی افواج نے لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جہازوں کے ذریعے داغے گئے ہتھیاروں‘ سے ایران کو نشانہ بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع