International

امریکا کو الٹی میٹم نہیں دینے چاہئیں، روس

امریکا کو الٹی میٹم نہیں دینے چاہئیں، روس

روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کو صورت حال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مذاکرات کے راستے پر واپس لانا ہوگا، امید ہے ایران تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments