International

امریکا کا پائلٹ کو بچانے کا مشن یورینیم چرانے کا بہانہ تھا، ایران

امریکا کا پائلٹ کو بچانے کا مشن یورینیم چرانے کا بہانہ تھا، ایران

تہران(6 اپریل ): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حالیہ فوجی مشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حالیہ فوجی مشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پائلٹ کو بچانے کا دعویٰ محض ایک ڈھونگ تھا، جس کا اصل مقصد ایران سے افزودہ یورینیم چوری کرنا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ جس مقام پر امریکی فوج نے اترنے کی کوشش کی، وہاں کسی پائلٹ کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں تھا، بلکہ امریکی دعوے کے برعکس پائلٹ کی مبینہ موجودگی کا مقام مشن کی جگہ سے بہت دور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کے اس خفیہ مشن کا اصل ہدف ایٹمی مواد تک رسائی حاصل کرنا اور اسے چرانا تھا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے پائلٹ کو بچانے کی آڑ میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں یہ ایک ایٹمی ڈکیتی کی ناکام کوشش تھی۔ ایران نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments