International

امریکا کا کانگریس کو نظرانداز کر کے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا کا کانگریس کو نظرانداز کر کے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہنگامی صورتِ حال کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اور کانگریس کے جائزے کی شرط ختم کر دی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت قطر کو 4.01 ارب ڈالرز کے میزائل دفاعی نظام اور 992.4 ملین ڈالرز کے جدید ہتھیار دیے جائیں گے۔ کویت کو 2.5 ارب ڈالرز کا جنگی کمان نظام فراہم کیا جائے گا جبکہ اسرائیل کو بھی 992.4 ملین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو 147.6 ملین ڈالرز کے ہتھیار دیے جائیں گے۔ رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو 9 ہفتے گزر چکے ہیں اور 3 ہفتے قبل ایک نازک جنگ بندی عمل میں آئی تھی۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments