واشنگٹن : امریکا ایران مذاکرات سے متعلق پاکستان کے ذریعے بھیجی جانے والی ایرانی تجاویز وائٹ ہاؤس کو موصول ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے ایرانی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی ہے تاہم متعلقہ حکام ان تجاویز کی تفصیلات کی فراہمی سے گریز کررہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی تجاویز کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتائی جاسکتیں کیونکہ نجی سفارتی بات چیت کو منظر عام پر نہیں لاسکتے۔ امریکی حکام نے کہا کہ ایران سے جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ایران امریکا مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی جب تہران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کے لیے پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز امریکا کو ارسال کی گئی تھیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے ارسال کی گئی تھیں جس کے ملنے کی باقاعدہ تصدیق امریکا کی جانب سے کردی گئی ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی