International

امریکا کا ایران نواز عراقی ملیشیا کے سربراہ کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان

امریکا کا ایران نواز عراقی ملیشیا کے سربراہ کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایران کی حمایت یافتہ عراقی مسلح تنظیم کتائب سید الشہداء (کے ایس ایس) کے سربراہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالرز تک انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر راساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کے ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں کے ایس ایس کے رہنما ہاشم فنیان رحیم السراجی، جو ابو علاء الولائی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس گروہ نے عراقی شہریوں کو ہلاک کیا، عراق میں امریکی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور عراق و شام میں امریکی فوجی اڈوں اور اہلکاروں پر حملے کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ السراجی کے ٹھکانے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر نقل مکانی کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔ ہاشم فنیان رحیم السراجی عراق کے حکمران شیعہ اتحاد کوآرڈینیشن فریم ورک کا بھی حصہ ہیں، جسے پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نواز گروہوں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے، ایئر پورٹ پر واقع سفارتی و لاجسٹک تنصیبات اور غیر ملکی کمپنیوں کے زیرِ انتظام تیل کے ذخائر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ عراق جو طویل عرصے کے تنازعات کے بعد حالیہ برسوں میں کسی حد تک استحکام کی طرف بڑھ رہا تھا، 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی میں دوبارہ الجھ گیا۔ اس ماہ کے اوائل میں امریکا نے ایک اور ایران نواز عراقی گروہ کتائب حزب اللّٰہ کے سربراہ کے بارے میں معلومات پر بھی اسی نوعیت کا انعام مقرر کیا تھا۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو اغواء کیا اور ایک ہفتے بعد رہا کیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے عراق پر ایران نواز گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے عراق کے لیے نقد ترسیلات معطل کرنے اور سیکیورٹی پروگرامز کی فنڈنگ روکنے جیسے اقدامات بھی کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments