برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ اس حملے کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا سیزفائر کا خاتمہ نہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکا اپنی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ دوسری جانب چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکا کے حملے سے ایران کے قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے پر متعدد دھماکے سنے گئے۔ بندر عباس میں دھماکوں کی آواز ایرانی فضائی دفاع کی تھی۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائیرز نے آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کا سفر کیا۔ اس دوران ایرانی افواج نے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تاہم امریکی بحریہ کا کوئی اثاثہ نشانہ نہیں بنا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے خطرے کو ختم کیا اور حملے کی ذمے دار ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات میں ایران کی میزائل اور ڈرون لانچنگ تنصیبات شامل تھیں۔ سینٹ کام کے مطابق ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات، انٹیلی جینس، سرویلنس تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹ کام نے واضح کیا کہ امریکا کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن امریکا پوری طرح مستعد ہے اور امریکی افواج کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی