امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے تین ڈسٹرائر بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز پار کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بحری جہازوں پر حملہ بھی کیا گیا مگر انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم حملہ کرنے والے ایرانیوں کو بہت نقصان پہنچا اور ایران کی حملہ آور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی کشتیاں سمندر میں ڈبو دی گئی ہیں، امریکی ڈسٹرائرز پر میزائل داغے گئے جنھیں بڑی آسانی سے گرا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جہازوں پر ڈرون بھی بھیجے گئے جنھیں فضا میں ہی گرا لیا گیا اور وہ تتلیوں کی طرح سمندر میں جا گرے، اگر کوئی نارمل ملک ہوتا تو امریکا کے ڈسٹرائر بحری جہازوں کو گزرنے دیتا لیکن ایران ایک نارمل ملک نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت جنونیوں کے ہاتھ میں ہے جنھیں اگر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا موقع ملتا تو بلاشبہ وہ اسے استعمال کر ڈالتے، لیکن اب انھیں ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع نہیں ملے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ جیسے ہم نے ایران کو آج ناک آوٹ کیا ہے اور مستقبل میں اگر ایران نے امریکا کے ساتھ ڈیل پر دستخط نہ کیے تو ہم انھیں اس سے زیادہ سختی سے ناک آوٹ کریں گے۔ اس لیے ایران جلدی کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے تین ڈسٹرائیر بحری جہاز اب امریکا کی ناکہ بندی میں پھر سے حصہ لیں گے، امریکی ناکابندی اسٹیل کی دیوار ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی