ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی اہلکار نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں جو وقت پڑنے پر استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، سرینڈر کرنا آپشن نہیں ہے، تنازع ناگزیر ہے۔ بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو ہمیں پریشانی نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ