International

امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں، روس

امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں، روس

ماسکو(25 اپریل ): روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی مداخلتیں صرف تیل کے لیے ہیں، واشنگٹن عالمی قوانین کو کمزور کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی خارجہ پالیسی اور دیگر ممالک میں فوجی مداخلتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی تمام تر فوجی کارروائیاں صرف توانائی کے وسائل اور تیل کے حصول کے لیے ہوتی ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اپنی ان مداخلتوں کو چھپاتا بھی نہیں ہے جو کہ مکمل طور پر تیل سے جڑی ہوئی ہیں، جس کی واضح مثالیں ایران اور وینزویلا کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی توانائی منڈیوں پر اپنا غلبہ قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ کسی بھی دوسرے ملک پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے مفادات کی خاطر بغاوتوں، اغوا اور حتیٰ کہ عالمی رہنماؤں کے قتل جیسے غیر قانونی طریقے بھی اختیار کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی طرز عمل کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی حیثیت کمزور ہو رہی ہے اور دنیا میں اب "جس کی لاٹھی اس کی بھینس” کا تصور غالب آتا جا رہا ہے، جو کہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments