امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔ اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے، ایران میں پہلے ہی رجیم تبدیل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرانس اور دیگر چند ممالک تیل اور گیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کرسکیں گے۔ امریکی صدر نے واضح کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگ مجھ پر بادشاہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں، بتائیں یہ لوگ پچھلے چار سال کے دوران کیا کرتے رہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں بارڈر کھلے رکھیں اور کریمنلز امریکا میں داخل ہوں، مخالفین نے 25 ملین لوگوں کو امریکا داخل ہونے دیا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وائٹ ہاؤس میں بہت سے کام کرائے، پیسے چند بڑی کمپنیوں اور امیر افراد نے دیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع