International

امریکا ایران مذاکرات میں تعطل: تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا ایران مذاکرات میں تعطل: تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت اتوار کے روز 2 فیصد سے زائد بڑھ کر 106.99 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں پر اس صورتِ حال کا زیادہ اثر نہیں پڑا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی کسی براہِ راست بات چیت سے پہلے ہی اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ اب روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ سفارتی بحران کا حل تلاش کیا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments