International

امریکا ایران مذاکرات کی منسوخی کا اثر: خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

امریکا ایران مذاکرات کی منسوخی کا اثر: خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کی منسوخی کے فوری بعد بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 80.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 1.44 فیصد اضافے کے ساتھ 77.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 0.37 فیصد کمی کے بعد 79.55 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 0.14 فیصد کمی کے بعد 76.54 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا۔ گزشتہ روز برینٹ ستتر ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس تہتر ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، جنگ سے پہلے ستائیس فروری کو برینٹ خام تیل کی قیمت تہتر ڈالر جبکہ ڈبلیوٹی آئی سڑسٹھ ڈالر فی بیرل پر تھا۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران مذاکرات کی منسوخی سے خطے میں کشیدگی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتیں دوبارہ اوپر جانے لگی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments