International

امریکا ایران مذاکرات: امریکی انتظامیہ کا کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

امریکا ایران مذاکرات: امریکی انتظامیہ کا کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر امریکی انتظامیہ نے کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق اعلیٰ حکام آج ایران سے ہونے والے معاہدے اور حالیہ پیشرفت پر باضابطہ بریفنگ دیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی بار امریکی انتظامیہ وسیع پیمانے پرقانون سازوں کو اعتماد میں لے رہی ہے، بریفنگ کا مقصد داخلی سطح پر سیاسی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بریفنگ کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک متفقہ حکمت عملی تشکیل دینا بھی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل دوحا میں ہونے والی ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس ملاقات کے لیے درخواست خود ایران نے کی ہے۔ اس سے پہلے میڈیا پر خبریں گردش میں تھیں کہ ایرانی اور امریکی حکام پاکستان اور قطر کی ثالثی میں منگل کو دوحا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کا محور آبنائے ہُرمُز کے معاملات پر بات کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں گیس کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments