International

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نیویارک (13 جولائی 2026): امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.75 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد برطانوی خام تیل 78.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.65 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 74.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، مربن خام تیل کی قیمت بڑھ کر 73.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 78.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار پہلے کی نسبت کافی حد تک بڑھا دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی تازہ حملوں کی لہر نے جنوبی اور مغربی ایران کے ایک وسیع حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں قشم، سرک، بندرعباس، جسک، بوشہر، خندب، مہشہر، آبادان، خرمشہر سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔ سرکاری میڈیا نے امریکی تازہ حملوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments