امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں، یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ایران ڈیل پر متفق ہوتا ہے یا نہیں۔ اس سے پہلے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی ہوگیا ، تو آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھول دی جائے گی، امریکی آپریشن ایپک فیوری بھی ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی نہیں ہوا تو بڑے حملے کیے جائیں گے، ایران پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدت سے شروع ہوجائیں گے۔ امریکی اخبار سے بھی گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنے سامنے بیٹھ کر امن مذاکرات کے بارے میں سوچنا اور مذاکرات کی تیاری کے لیے اسلام آباد جانے کی تیاری کرنا قبل از وقت ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی