International

امریکا اور جی سی سی کا اعلامیہ اشتعال انگیز قرار

امریکا اور جی سی سی کا اعلامیہ اشتعال انگیز قرار

ایران نے امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے مشترکہ اعلامیے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا اور خلیجی ممالک سے علاقائی پالیسی پر ازسرِ نو غور کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی وزرت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی مشرقِ وسطیٰ میں موجودگی علاقائی ممالک کے لیے بوجھ ہے، امریکا کا خلیجی ممالک کی سیکیورٹی کے عزم کا دعویٰ بے معنی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ایرانی وزرت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدوروفت عمان کے ساتھ جنگ بندی یادداشت کے مطابق ہوگی۔ امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں ہرمز میں بلارکاوٹ نقل و حرکت ناگزیر قرار دی گئی تھی۔ امریکا نے خلیجی ممالک کے تحفظ کا عزم بھی کیا تھا۔ ایرانی میزائل پروگرام سے نمٹنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments