International

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کیلیے کچھ اچھے آثار موجود ہیں، مارکو روبیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کیلیے کچھ اچھے آثار موجود ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن (21 مئی ): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کیلیے کچھ اچھے آثار موجود ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی حکام آج تہران کا سفر کریں گے، امید ہے کہ اس سے اس معاملے کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ایک اچھا معاہدہ کرنا ہے اور یہ ہمیشہ سے ان کی ترجیح رہی ہے، اگر ہم ایک اچھا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بہترین بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کوئی اچھا معاہدہ حاصل نہیں کر پاتے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں، میں ان کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کیلیے کچھ اچھے آثار ضرور ہیں لیکن میں حد سے زیادہ پُرامید بھی نہیں ہونا چاہتا، اس لیے دیکھتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں کیا ہوتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نیٹو یورپ کیلیے کیوں اچھا ہے لیکن یہ امریکا کیلیے کیوں اچھا ہے؟ کیونکہ یہ ہمیں اس خطے میں ایسے اڈے فراہم کرتا ہے جو ہمیں مشرق وسطیٰ یا کسی اور جگہ ہنگامی صورتحال کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ لہذا جب نیٹو میں شامل ہونے کی بنیادی وجہ ہی یہی ہو اور پھر اسپین جیسے ممالک ہمیں ان اڈوں کے استعمال سے روک دیں تو پھر آپ نیٹو میں کیوں ہیں؟ یہ ایک بالکل جائز سوال ہے، امریکی جنگی کوششوں پر نیٹو ممالک کے ردعمل سے صدر ٹرمپ شدید مایوس ہوئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments