International

امریکا اور اسرائیل کا تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ

امریکا اور اسرائیل کا تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ

تہران: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر تبریز میں حملے کی اطلاعات ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی عوام ”اسرائیل فرسٹ“پالیسی پر شدید ناراض ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام ان پر حکومت کرنے والے اسرائیلی بادشاہوں سے اکتا چکے ہیں۔ ایرانی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں جاری“نو کنگز”احتجاج دراصل“اسرائیل فرسٹ”پالیسیوں کے خلاف عوام کا شدید ردعمل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments