International

امریکا اور اسرائیل کا ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ

امریکا اور اسرائیل کا ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ

امریکا اور اسرائیل نے ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہر اسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور اس حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ امریکی و اسرائیلی حملے میں بندرامام پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں کمپلیکس کے کچھ سیکشنز کو نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں بوشہر جوہری پاور پلانٹ پیری میٹر کے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے سے بوشہر پاور پلانٹ کے مرکزی حصوں کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments