امریکی ریاست ٹیکساس میں کم از کم ایک شخص کو قتل اور 10 افراد کو زخمی کرنے کے بعد مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مڈ لینڈ میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ٹیکساس کے پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس حکام پر فائرنگ کرنے کے بعد خود ایک متروکہ عمارت میں بند کرلیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ مڈ لینڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کم از کم 9 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک اور زخمی کو شہر میں واقعے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کوشش کے الزام میں مطلوب تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع