امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے والا ہے تاکہ وہ انہیں یوکرین کو فراہم کر سکیں کیونکہ یوکرین روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی نیٹ ورک "این بی سی" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹو کو ہتھیار بھیج رہے ہیں اور نیٹو ان ہتھیاروں کی پوری 100 فیصد قیمت ادا کر رہا ہے۔ ہم یہ کر رہے ہیں کہ ہتھیار نیٹو کو بھیجے جاتے ہیں، پھر نیٹو ان ہتھیاروں کو یوکرین کو فراہم کرتا ہے اور نیٹو ہی ان کی قیمت ادا کرتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین کو درکار کچھ امریکی ہتھیار پہلے ہی یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہتھیار یوکرین کو منتقل کیے جا سکتے ہیں اور یورپی ممالک امریکہ سے ان کے متبادل خرید لیں گے۔ یہ اقدام مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ روس کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچا جا سکے۔ روسی حملے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں برطانوی اخبار "ٹائمز" نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے اس بنا پر ناراضی کا اظہار کیا ہے کیونکہ انہوں نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا۔ بین الاقوامی ماہرین کا خیال ہے کہ مغرب اور کیف کے حامیوں کے اقدامات سیاسی، اقتصادی اور سماجی طور پر خود یورپ کو متاثر کریں گے۔
Source: Social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا