International

امریکہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر ’کام تمام کر دے گا‘: صدر ٹرمپ

امریکہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر ’کام تمام کر دے گا‘: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ یا تو ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گا یا پھر ’کام تمام کر دے گا۔‘ ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایرانی بحریہ کے جہازوں اور ایرانی فضائیہ کے تمام طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔ ان کے بقول ’بالآخر انھیں (ایران) احساس ہو گیا کہ اب ان کے پاس کوئی ریڈار نہیں رہا، کیونکہ اُن کے ریڈار سسٹمز تباہ کر دیے گئے تھے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہماری طاقتور بحریہ نے ایسی بڑی ناکہ بندی نافذ کی جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، اور دو ماہ تک ایک بھی جہاز اس ناکہ بندی کو عبور نہیں کر سکا۔ پھر ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے، اس لیے ہم نے ناکہ بندی میں نرمی کر دی۔ مجھے نہیں معلوم، شاید ہم کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔‘ صدر ٹرمپ نے اصرار کیا کہ’ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے۔ یا تو ہم معاہدہ کر لیں گے یا پھر ہم یہ کام مکمل کر دیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ ’اسے ختم کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ البتہ میں ایک معاہدے کو ترجیح دوں گا، کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ 9 کروڑ 10 لاکھ لوگ متاثر ہوں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم ایک گھنٹے کے اندر اُن کے پل تباہ کر سکتے ہیں۔ ہم ان کا بجلی کا نظام ناکارہ بنا سکتے ہیں۔ وہ تمام بڑے، خوبصورت اور جدید بجلی گھر جو انھوں نے تعمیر کیے ہیں۔ ان کے پاس بہت پیسہ تھا، لیکن اب ان کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔ ہم نے انھیں کوئی رقم نہیں دی، لیکن ہم ان کی بجلی اور ان کے پاور پلانٹس کو تباہ کر سکتے ہیں۔‘ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے ایران کو اس کے سابق رہنما (علی خامنہ ای) کی تدفین کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے رکھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments