International

امریکہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی کرپٹو کرنسی منجمد کردی

امریکہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی کرپٹو کرنسی منجمد کردی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے وابستہ 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی کو منجمد کردیا ہے۔ امریکہ نے ایران سے مبینہ طور پر منسلک 344 ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی ہے، جسے صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تہران پر دباؤ بڑھانے کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران سے جڑے متعدد کرپٹو والیٹس پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کا مقصد ایران کی فنڈز پیدا کرنے اور منتقلی کی صلاحیت کو منظم طریقے سے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس رقم کا سراغ لگائیں گے جسے تہران ملک سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایرانی حکومت سے جڑی ہر مالی سپلائی لائن کو نشانہ بنائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششیں کسی حد تک تعطل کا شکار ہیں اور عالمی معیشت بھی اس تنازع کے اثرات سے متاثر ہو رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments